حضرت ابراہیم خلیل علیہ السلام کو نمرود نے جب آگ میں پھینکنا چاہا تو جبریل حاضر ہوئے ۔اور عرض کیا ۔ حضور! اللہ سے کہیے وہ آپ کو اس آتشکدہ سے بچالے۔ آپ نے فرمایا آپ ے جسم کے لئے اتنی بلند و بالا پاک ہستی سے یہ معمولی سا سوال کروں ؟ جبریل نے عرض کیا ۔تو اپنے دل کے بچانے کے لئے اس سے کہئے ۔فرمایا یہ دل اداسی کے لئے ہے۔ وہ اپنی چیز سے جو چاہے سلوک کرے۔ جبریل نے عرض کیا ۔حضور ! اتنی بڑی تیز آگ سے آپ کیوں نہیں ڈرتے ؟
فرمایا: اے جبریل! یہ آگ کس نے جلائی ؟
جبریل نے جواب دیا : نمرود نے !
فرمایا: اور نمرود کے دل میں یہ بات کس نے ڈالی ؟
جبریل نے جواب دیا: رب جلیل نے !
خلیل نے فرمایا: تو پھر ادھر حکم جلیل ہے ۔تو رضائے خلیل ہے۔
(نزہتہ المجالس ص 204 جلد 2)
سبق : اللہ والے ہمیشہ اللہ کی رضا میں راضی رہتے ہیں
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اسلامی واقعات پڑھنے کا بہت شکریہ