ایک ولی ایک محدث کے درسِ حدیث میں حاضر ہوئے تو اس محدث نے ایک حدیث پڑھی اور کہا قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا تو وہ ولی بولے، یہ حدیث باطل ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے ہر گز یوں نہیں فرمایا، وہ محدث بولے کہ تم ایسا کیوں کہہ رہے ہو؟ اور تمہیں کیسے پتہ چلا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا نہیں فرمایا؟ تو اس ولی نے جواب دیا....
ھٰذا النَّبیُّ صَلّی اللّهُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاقِفٌ عَلٰی رَاسِکَ یَقُوْلُ اِنِّی لَم٘ اقُلْ ھٰذا الْحَدِیثِ۔
"یہ دیکھو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے سر پر کھڑے ہیں اور فرمارہے ہیں میں نے ہرگز یہ حدیث نہیں کہی"
وہ محدث حیران رہ گئے اور ولی بولے، کیا تم بھی حضور اکرم کو دیکھنا چاہتے ہوتو لو دیکھ لو، چنانچہ جب ان محدث نے اوپر دیکھا تو حضور کو تشریف فرما دیکھ لیا۔
(فتاوٰے حدیثیہ ص 212)
ســـبق : ہمارے حضور حاضر و ناظر ہیں مگر دیکھنے کے لئے کسی ولی کی نظر درکار ہے اور کسی کامل ولی کی نظر کرم ہو جائے تو آج بھی سرکار بھی سرکار ابدقرار کے دیدار پر انوار کا شرف حاصل ہوسکتا ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اسلامی واقعات پڑھنے کا بہت شکریہ