ابن مرزوق بیان کرتے ہیں کہ جزیرۂ شقر کے ایک مسلمان کو دشمنوں نے قید کرلیا اور اس کے ہاتھ پاؤں لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر قید خانے میں ڈال دیا اس مسلمان نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لے کر فریاد کی اور زور سے کہنے لگا " یارسول اللہ" یہ نعرہ سن کر کافر بولے اپنے رسول سے کہو تمہیں اس قید سے چھڑانے آئے پھر جب رات ہوئی اور آدھی رات کا وقت ہوا تو قید خانے میں کوئی شخص آیا اور اس نے قیدی سے کہا اٹھو! "اذان کہو" قیدی نے اذان دینا شروع کی اور جب وہ اس جگہ پر پہنچا ، اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ارَّسّولُ اللّہ تو اس کی سب زنجیریں ٹوٹ گئیں اور وہ آزاد ہوگیا پھر اس کے سامنے ایک باغ ظاہر ہوگیا اور وہ اس باغ سے ہوتا ہوا باہر آگیا ، صبح اس کی رہائی کا سارے جزیرہ میں چرچا ہونے لگا۔
( شواہدالحق صـــ162)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اسلامی واقعات پڑھنے کا بہت شکریہ