حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دفن مبارک سے فارغ ہوئے تو تین روز کے بعد ایک اعرابی قبر انور پر حاضر ہوا اور قبر انور کے سامنے گر کر قبر انور کی خاک اپنے سر پر ڈالنے لگا اور پھر کہنے لگا۔ یارسول اللہ! جو کچھ آپ نے فرمایا ہم نے سنا اور آپ کی زبانی ہم نے قرآن کی آیت بھی سنی وَلَواَنَّھُم اِذُظَّلَمُوٓا اَنفُسَھُم جآءُوکَ "یعنی جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھیں ہیں وہ آپ کے پاس حاضر ہوں" پس اے اللہ کے رسول ! میں اپنی جان پر ظلم کر بیٹھا ہوں اور اب گناہوں کی معافی کے لئے آپ کے پاس آ پہنچا ہوں۔
اعرابی نے یہ کہا تو قبر انور سے آواز آئی " جاؤ اللہ نے تمہیں بخش دیا"
(حجۃ اللہ علی العالمین صـــ777)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اسلامی واقعات پڑھنے کا بہت شکریہ