حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال شریف کے وقت جبریل امین حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا یا رسول اللہ! آج آسمانوں پر حضور کے استقبال کی تیاریاں ہورہی ہیں، خدا تعالیٰ نے جہنم کے درواغہ مالک کو حکم دیا ہے کہ مالک! میرے حبیب کی روح مطہرہ آسمانوں پر تشریف لارہی ہے، اس اعزاز میں دوزخ کی آگ بجھاتے اور حوران جنت سے فرمایا ہے کہ تم سب اپنی تزئین و آراستگی کرو اور فرشتوں کو حکم دیا ہے کہ تعظیم روح مصطفٰے کے لئے سب صف بصف کھڑے ہوجاؤ اور مجھے حکم فرمایا ہے کہمیں جناب کی خدمت میں حاضر ہوکر آپ کو بشارت دوں کہ تمام انبیاء اور ان کی امتوں پر جنت حرام ہے جب تک کہ آپ اور آپ کی امت جنت میں داخل نہ ہوجائے۔ اور کل قیامت کو اللہ تعالی آپ کی امت پر آپ کی طفیل اس قدر بخشش و مغفرت فرمائے گا کہ آپ راضی ہوجائیں گے۔
(مدارج النبوۃ صـــ254۔ جـلد2)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اسلامی واقعات پڑھنے کا بہت شکریہ