ایک اعرابی اپنی آستین میں کچھ چھپائے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے والا اے محمد! (صلی اللہ علیہ وسلم) اگر تو بتادے کہ میری آستین کے اندر کیا ہے تو میں مان لوں گا کہ واقعی تو سچا نبی ہے حضور نے فرمایا واقعی ایمان لے آؤگے ؟ اس نے کہا ہاں واقعی ایمان لے آؤں گا ، فرمایا تو سنو! تم ایک جنگل سے گزر رہے تھے تو تم نے ایک درخت دیکھا، جس پر ایک کبوتر کا گھونسلہ تھا اس گھونسلے میں کبوتر کے دوبچے تھے تم نے ان دونوں بچوں کو پکڑ لیا ان بچوں کی ماں نے جب دیکھا تو وہ ماں اپنے بچوں پر گری تو تم نے اسے بھی پکڑلیا اور وہ دونوں بچے اور ان کی ماں اس وقت بھی تمہارے پاس ہیں اور اس آستین کے اندر ہیں۔
اعرابی یہ سن کر حیران رہ گیا اور جھٹ پکار اٹھا :
اشھد ان لا الہ الا اللہ و اشھد انک رسول اللہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اسلامی واقعات پڑھنے کا بہت شکریہ